4 جنوری، 2010، 3:10 PM

افغانستان

افغانستان میں چار امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک

افغانستان میں چار امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک

افغانستان میں اتوار کے روز دیسی ساخت کے بم حملوں میں چار امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی  نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں اتوار کے روز دیسی ساخت کے بم حملوں میں چار امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

نیٹو کے بیان کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں ایک دیسی ساخت کے بم حملے میں چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت ہوئی۔ افغانستان میں یہ سنہ دو ہزار دس کا پہلا واقعہ ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان پولیس افسر کا کہنا ہے کہ چار امریکی فوجیوں کی ہلاکت قندھار کے شہر پنجوئی میں ہوئی۔

ایک دوسرے واقعہ میں افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک دھماکے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگيا ہے۔

 

News ID 1011244

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha